سبی کا سالانہ میلہ اسپاں مویشیاں اپنی رنگا رنگ تقاریب کے ساتھ اختتام پذیر

سبی میں سجنے والاسالانہ میلہ اسپاں مویشیاں رنگا رنگ تقاریب کے ساتھ ختم ہوگیا.اختتامی تقریب میں ہارس اینڈ کیٹل شو،نیزہ بازی،علاقائی رقص، گھوڑا ناچ سمیت مختلف انٹرٹینمنٹ کے آئیٹمز پیش کیے گئے.تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے مہمان خصوصی صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا کہ سبی میلہ بلوچستان کی معیشت پر گہرےاثرات مرتب کرتا ہے

صوبائی حکومت بلوچستان صوبے میں لائیواسٹاک کے فروغ اور اسے جدید خطوط پراستوار کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے.اختتامی تقریب میں کمشنر سبی ڈویژن سلیم شاہد،سیکرٹری لائیو سٹاک ارشد بگٹی،سیکرٹری بلدیات دوستین جمالدینی سمیت قبائلی عمائدین سمیت مالداروں نے شرکت کی.صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے آخر میں انعامات بھی تقسیم کیے .

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights