بھلوال :تھانہ پھلروان پولیس نے منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکےشراب اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا محمد فیصل کامران کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان توقیر عباس بلوچ نے ٹیم کے ہمراہ سالم میں چھاپہ مارکر ملزم محمد امیرکو شراب کشید کرتے ہوِئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے شراب 100 لٹر اور شراب کشید کرنے کے آلات قبضے میں لے لئے،، جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی ضیغم علی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،،ملزم مبشر سے پسٹل30بور اور حمزہ سے پسٹل30بور برآمد کر کےگرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights