ڈی پی اوقصورکی شہدا ئےپولیس کی فیملیزاوربچوں کیساتھ خصوصی ملاقات،اکٹھے کھانا کھایا

شہدا ئےپولیس کے بچے بنے ڈی پی اوقصور کے مہمان ،، پولیس کی جانب سے فیملیزاور بچوں کی پک اینڈ ڈراپ کے خصوصی انتظامات کیے گئے،،ڈی پی اوقصور طارق عزیز سندھو نےمقامی ریسٹورنٹ میں شہدا کی فیملیز اوربچوں کاخود استقبال کیا،، فرداً فرداً تمام شہدا کی فیملیز کے ساتھ ملاقات کی، اُن کے مسائل دریافت کیے اور فوری حل کے لیے متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کیے،، ڈی پی او شہدا کے بچوں کیساتھ گھل مل گئے، بچوں سےپیار کرتے رہے، گلدستے اور مختلف تحائف بھی دئیے
ڈی پی اوقصور نے شہدا کی فیملیز اور بچوں کیساتھ مل کر کھانا کھایا، اُن کا کہناتھا کہ شہدا ہماری شان اور محکمےکے ماتھے کا جھومر ہیں، ہم اپنے شہدا اور انکی فیملیز کو نہیں بھول سکتے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights