عمران نیازی کئی سال سے عدالت کے سہارے تلاش کر کے قانون سے بچ رہا ہے: احسن اقبال

شکرگڑھ میں کالج کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ، تقریب میں اساتذہ کرام ، طلباو طالبات اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہناتھا تعلیم انسانیت سکھاتی ہے،، بچیوں کا تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے، تعلیم ہی واحد راستہ ہے جس سے ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکتے ہیں
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کئی سال سے عدالت کے سہارے تلاش کر کے قانون سے بچ رہا ہے، ہم پر جھوٹے کیس تھے ہم عدالتوں میں پیش ہوتے رہے، گولی لگی توآپریشن کے 3 روز بعد نیب میں پیش ہوگیا تھا
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2023 الیکشن کا سال ہے،، اور ہم نے ہم نے اہم فیصلے کرنے ہیں

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights