گجرات میں المدد واٹر فلٹریشن پلانٹ نمبر 6 کا افتتاح مشیر وزیراعظم قمر زمان کائرہ نے کر دیا

گجرات میں مشیر وزیراعظم قمر زمان کائرہ نے المدد واٹر فلٹریشن پلانٹ نمبر 6 کا افتتاح نے کر دیا ، افتتاحی تقریب میں اہلیان شہر کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پرمشیروزیراعظم قمر زمان کائرہ ، سابق وزیر خزانہ پنجاب چوہدری تنویر اشرف کائرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے المدد چیرٹی فاونڈیشن کے روح رواں سلیم ریاض کو حاضرین محفل کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا گیا
Nat
چئیرمین المدد چیرٹی فاونڈیشن حاجی ارشد النور نے تنظیم کے جاری فلاحی منصوبوں کے بارے میں شرکا کو تفصیلات سے آگاہ کیا، یہ واٹر فلٹریشن پلانٹ شیخ ساجد محمود و اہل خانہ کی جانب سے عطیہ کیا گیا ہے ۔ حجم اور کپیسسٹی کے لحاظ سے یہ سب سے بڑا پلانٹ ہے ،تقریب میں سابق ناظم وسابق امیر جماعت اسلامی عرفان احمد صفی اور دیگر افراد نے المدد چیرٹی فاونڈیشن کی کا وشوں کو سراہا ۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights