عام انتخابات برائے صوبائی اسمبلی پنجاب مخصوص نشست، ریٹرننگ افسر کی جانب سے مخصوص نشستوں کی سکروٹنی 18مارچ سے کی جائے گی

عام انتخابات برائے صوبائی اسمبلی پنجاب مخصوص نشست، ریٹرننگ افسر کی جانب سے مخصوص نشستوں کی سکروٹنی 18مارچ سے کی جائے گی، الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی وصولی کی تاریخ میں توسیع کے باعث مخصوص نشستوں کی سکروٹنی 18 مارچ سے شروع کی جائے گی. مخصوص نشستوں کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا ہے. کل 17 مارچ کو مخصوص نشستوں پر امیدواران کی سکروٹنی نہیں کی جائیگی. الیکشن شیڈول کے مطابق 22مارچ تک سکروٹنی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights