پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے سلسلے میں حلقہ پی پی 73 بھلوال میں 26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں حلقہ پی پی 73 بھلوال میں 26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے جن میں سے گیارہ کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے، کاغذات جمع کرانے والوں میں تحریک لبیک پاکستان کے ارسلان احمد ، سید گلزار حسین شاہ، سید عبداللہ مختارشاہ،قمرعباس گجر پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری شعیب احمدبسراء، چوہدری ماجد احمد بسراء، ملک خالقداد پڑھار، کاشف جاوید، سہیل اختر گجر، ناصر علی وڑائچ، نفیس احمد ہرل، اسد اللہ وڑائچ، میاں عبدالقدیر جالپ، کامران اقبال، حافظ ہارون محبوب جماعت اسلامی کے نجم الدین، ڈاکٹر مبشراحمد گجر پاکستان مسلم لیگ ن کے یاسر ظفر سندھو، منصور اعظم، الیاس ساجد گجر ، اختری بی بی پیپلز پارٹی کے سید اعجاز حسین شیرازی، عابد حسین ہنجرا جبکہ محمد عثمان ٹوانہ، زاہد اقبال غوری نے آزاد امیدواران کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے ریلی کی شکل میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات جمع کروائے جبکہ دیگر جماعتوں کے امیدواران نے الگ الگ ریلی کی شکل میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات جمع کروائے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights