شکر گڑھ جعلی کرنسی چلانے والی ٹک ٹاکر لڑکیاں پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

شکر گڑھ/ جعلی کرنسی چلانے والی ٹک ٹاکر لڑکیاں ،پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں ۔
شسہاری میں پولیس نے جعلی کرنسی چلانے والی ٹک ٹاکر خوبرو لڑکیوں کادو رکنی گینگ گرفتار کرلیا ۔لڑکیوں سےہزار روپے والے جعلی 45 نوٹ برآمد کرلئے ۔ لڑکیاں علاقہ غیر سے جعلی نوٹ لاتیں ۔ اور جعلی نوٹ چلانے سے پہلے سوشل میڈیا پرناظرین سے جعلی نوٹ کامیابی سے چلنے کی دعائیں بھی کراتی تھیں ۔
پولیس رپورٹ کے مطابق نارووال کے موضع سہاری میں 19 سالہ صدف اور 18 سالہ عاصمہ نے مٹھائی کی دکان پر سو، سو روپے کی برفی خرید کر ہزار ہزار کے دو جعلی نوٹ دئیےاور بقایا مانگا۔ دکاندار نے نوٹوں کے جعلی ہونے کے شبہ پر چپکے سے پولیس بلا لی، تو لڑکیوں کےپرس سے ہزار، ہزار والے مزید 45 نوٹ برامد ہوئے ۔ایس ایچ او شاہ غریب رانا عاصم نے بتایا کہ لڑکیاں جعلی نوٹوں کے ساتھ دھندے پر نکلنے سے پہلے سوشل میڈیا پر دعا بھی کراتی تھیں ۔اور باڑہ کے علاقہ سے جعلی نوٹ لاتی تھیں ۔ ایک ملزم لڑکی ریکارڈ یافتہ ہے ۔دونوں لڑکیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights