خانیوال پولیس نے 6 خطرناک گینگز کے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا

خانیوال شہر میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے سبب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے 5 مختلف ٹیمیں تشکیل دیں ، جنہوں نے انتھک محنت کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 6 خطرناک گینگز کے 16 ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے موٹرسائیکلیں، نقدی، زیورات اور لوٹا ہوا 1 کروڑ 27 لاکھ 10 ہزار روپے کا سامان برآمد کرلیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال رانا عمر فاروق کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری پولیس کی بہت بڑی کامیابی ہے، جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے
اس موقع پر ضلع خانیوال کی چاروں تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے بہت جلد ایک بڑے گینگ کی گرفتاری کی نوید بھی سنائی

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights