پاکستان میں برٹش کونسل کے تحت کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے ’او اور اے لیول‘ سالانہ امتحانات 24 اپریل سے شروع ہوں گے جو 19 مئی تک جاری رہیں گے

پاکستان میں برٹش کونسل کے تحت کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے ’او اور اے لیول‘ کے سالانہ امتحانات 24 اپریل سے شروع ہوں گے جو 19 مئی تک جاری رہیں گے، کیمبرج نے گزشتہ برس 20 بڑے اسکولوں کو ماڈل امتحانی مرکز بنا کر برٹش کونسل کے بغیر امتحان لینے کی اجازت حاصل کرلی تھی تاہم رواں سال سکول اس کے لیے تیار نہیں ہوئے 24 اپریل کو امکانی طور پر پاکستان میں اس روز عید کا تیسرا دن ہوگا ،امتحانات کے لیے پورے ملک میں 100 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 1 لاکھ سے زائد طلباء و طالبات شریک ہوں گے، کراچی میں 23 امتحانی مراکز پر 40 ہزار سے زائد طلبہ اے اور او لیول کا امتحان دیں گے ۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights