سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری، تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے سابقہ ریکارڈ یافتہ شاہد عرف شاہدو ڈکیت گینگ کے 03ارکان گرفتار کر لیے، ملزمان رات کی تاریکی میں گھات لگا کر بیٹھے تھے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا،، ملزمان کے قبضے سے ایک لاکھ روپے نقد، 05عدد موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا
ملزمان ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں ، دوران تفتیش ملزمان نے گوجرانوالہ اور اُس کے مضافات میں ورادتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں،چوروں اور سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے ۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights