منچن آباد میں گورنمنٹ آف پنجاب کا فری آٹا رمضان ریلیف پیکیج انتظامیہ کی کرپشن کی نذر

منچن آباد میں گورنمنٹ آف پنجاب کا فری آٹا رمضان ریلیف پیکیج انتظامیہ کی کرپشن کی نذر، مفت آٹے کے 8 ہزار تھیلے حساب کتاب سے غائب ہو گئے ، منچن آباد رمضان پیکیج مفت آٹے کے 8000ہزار تھیلوں کی مالیت 92،80000 روپے بنتی ہے جو بہت بڑی رقم ہے
جب کہ منچن آباد فری آٹا پوائنٹ پر غریب عوام 10کلو آٹے ایک کے تھیلے کے لیے صبح سے شام تک لائنوں میں دھکے کھانے کے باوجود مایوسی کی حالت میں خالی ہاتھ گھر واپس چلے جاتے ہیں ،شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد کے خلاف پہلے بھی روڑ بلاک کرکے مظاہرہ کیا تھا ، شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب کا حق انتظامیہ کھا گئی ، افسران سے کرپشن کا حساب کون لے گا ، منچن آباد کے سیاسی اور سماجی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان ، وزیراعلیٰ پنجاب سے انتظامیہ کے خلاف کارروائی سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights