شیخوپورہ کی موبائل مارکیٹ میں چوری کا موبائل واپس مانگنے پر ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ

شیخوپورہ کی موبائل مارکیٹ میں چوری کا موبائل واپس مانگنے پر ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، زخمیوں میں 2 افراد کی حالت نازک ہونے پرمیو ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا، ڈی ایس پی سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، زخمیوں میں زوہیب، ثاقب، احسان، عثمان اور حسن شامل ہیں ۔ زخمیوں میں موبائل مارکیٹ ایسوسی ایشن کا نائب صدر بھی شامل ہے ،ملزمان اور مارکیٹ عہدیداران میں موبائل واپس مانگنے پر صبح سویرے جھگڑا ہوا تھا ، موبائل کے تنازعہ پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک نوجوانون جاں بحق ہو گیا جاں بحق ہونے والے کی شناخت زوہیب کے نام سے ہوئی جوموبائل مارکیٹ کا نائب صدر بھی بتایا جاتا ہے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights