گوجرانوالہ: نوشہرہ ورکاں میں 2 مختلف چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران غیر قانونی طور پر ذخیرہ 15400 بوریاں گندم برآمد

گوجرانوالہ: تحصیل انتظامیہ نوشہرہ ورکاں کی بڑی کاروائی، ذخیرہ کئے گئے 13ہزار 4 سو گندم کے تھیلے برآمد کرلئے۔گوجرانولہ ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ فیاض موہل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں میاں اظہر طارق کی زیر نگرانی تحصیلدار کا محکمہ فوڈ، سپیشل برانچ اور آئی بی کے نمائندوں کے ہمراہ ببر روڈ نوشہرہ ورکاں پر واقع گرین فورٹ ملز پر چھاپہ ،گوجرانولہ چھاپے کے دوران مل سے گندم کے 13 ہزار4 سو تھیلے برآمد کرلئے گئے۔ گوجرانولہ پکڑ ی گئی گندم سرکاری گندم خریداری مرکز نوشہرہ ورکاں شفٹ کردیئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں میاں اظہر طارق وٹو نے کہاکہ غیر قانونی طور گندم کی ذخیرہ اندوزی کی اجازت کسی صورت میں نہیں دی جائے گی۔گوجرانولہ گندم سٹاک کرنے والوں افراد کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا اور بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔گوجرانوالہ: ایک اور کاروائی کے دوران بھی 2000 بوریاں گندم کی برآمد ہوئیں جنہیں سرکاری گودام میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights