شیخوپورہ :کم رقبہ رکھنے والے چھوٹے کسانوں زمینداروں کاشتکاروں کے لیے خوش خبری

کم رقبہ رکھنے والے چھوٹے کسانوں زمینداروں کاشتکاروں کے لیے خوش خبری۔پاکستان میں کھاد بنانے والی بڑے ادارے فوجی فرٹیلازر کمپنی نے ڈی اے پی کھاد کے پچاس کلو والے تھیلے کے ساتھ 25 کلو کا بیگ بھی متعارف کرادیا۔ڈی اے پی کھاد کے 25 کلو تھیلے کو متعارف کرانے کے لیے ایف ایف سی ایڈواٸزری فارم شیخوپورہ میں ایک تقریب ہوٸی ۔تقریب میں سونا زونل منیجر فوجی فرٹیلاٸزر کمپنی جنید بن مجتبی۔ریجنل منیجر عمران شیخ۔ہیڈ آف فارم ایڈواٸزری سنٹر محمد نعیم طاہر اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر محکمہ زراعت توسیع شیخوپورہ منظور عناٸت سمیت کسانوں زمینداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوے زونل منیجر جنید بن مجتبی کا کہنا تھا کہ پچھلے چند سالوں مہنگائی کے باعث فصلوں میں فاسفورس کھادوں کا انتہائی کم استعمال ہورہا تھا جس سے فی ایکڑ پیدوار بری طرح متاثر ہورہی تھی جس سے ملک میں خوراک کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا ان کا کہنا تھا کہ ایف ایف سی کسانوں کی معاشی صورتحال سدھارنے اور ملکی زرعی خود کفالت میں کردار ادا کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہی ہے اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوے کمپنی نے 25 کلو والی ڈی اے پی کھاد کی بوری مارکيٹ میں متعارف کرادی ہے ۔اس سے عام زمیندار کسان مستفید ہوسکیں گے جس سے فصلوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا اور ہمارا کسان بھی خوشحال ہوگا

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights