منڈی بہاوالدین تھانہ قادرآباد کے علاقہ قادر آباد میں پانچ مسلح ڈاکووں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 36 تولے طلائی زیورات ،نقدی اور موٹر سائیکل سے محروم کر دیا

منڈی بہاوالدین تھانہ قادرآباد کے علاقہ میں حاجی نذر محمد صراف کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران پانچ مسلح ڈاکو گھر کی عقبی دیوار سے داخل ہوئے اور اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر ایک کمرے میں بند کر دیا اور گھر میں موجود 36 تولہ کے طلائی زیورات ،6 لاکھ روپے نقد اور ہنڈا 125 موٹر سائیکل سمیت دیگر قیمتی سامان سمیٹ لیا اور فرار ہوگئے، ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو ایک گھنٹے سے زائد یرغمال بنائے رکھا اور بعد ازاں فرار ہو گئے ڈاکو جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرہ کا ڈی وی آر بھی اتار کر لے گئے۔ ہولیس نے موقع ہر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights