حاصل پورمیں محکمہ معدنیات بھاولپور اور سابق ٹھیکیدار کی مبینہ ملی بھگت سے ریت چوری کا سلسلہ جاری

ہیڈ اسلام حاصل پور زون ون کا ٹھیکہ محمد اشرف نامی شخص نے حاصل کیا تھا جو اکتوبر 2022 کو دوسال بعد ختم ہو گیا لیکن محکمہ معدنیات سے ساز باز کر کے ریت کا ٹھیکہ جاری رکھا اور ملی بھگت سے بہت کم قسط محکمے کے اکاؤنٹ میں جمع کرواتا رہا ، مورخہ 26 اپریل 2023 کو محکمہ معدنیات نے قسط نہ ملنے پر ٹھیکہ اپنے قبضہ میں لے لیا اور تھانہ صدر حاصلپور بھی تحریر درخواست دی کہ اگر ٹھیکیدار یا اسکے کارندے ریت کی نکالے گے کریں گے تو ان کے خلاف معدنیات ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے ، لیکن اسکے باوجود ٹھیکیدار ریت اور اسکے کارندوں ودیگر نے بلا خوف و خطر نكاسی ریت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے. ٹھکیدار کی جانب سے غیر قانونی طور پر ہزاروں روپے وصول کرکے حکومت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے اور ابھی تک محکمہ معدنیات اور مقامی پولیس کی جانب سے بھی کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights