
29 Apr پاکپتن میں نشہ کےلیے پیسے نہ ملنے پر نشئی شوہر کا بیوی پر تیز دھار آلے سے تشدد،ملزم نے خاتون کا ناک کاٹ ڈالا
پاکپتن کے نواحی علاقے پرانا تھانہ میں ملزم سرور نے نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر بیوی پر تشدد کر ڈالا، ملزم نے تیز دھارآلے سے مضروبہ طاہرہ بی بی کی ناک کاٹ ڈالی ، متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ، واقعے کے بعد سفاک شخص موقع سے فرار ہو گیا، خاتون کے ورثا نے ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کر دیا
پولیس نے تفتش کا آغاز کر دیا اورملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے
No Comments