مزدوروں کا کوئی دن نہیں ہوتا بلکہ ہر دن مزدور کا ہوتا ہے. چوہدری شجاعت

مسلم لیگ کے صدراور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مزدوروں کا کوئی دن نہیں ہوتا بلکہ ہر دن مزدور کا ہوتا ہے، پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ مزدوروں کے لیے آواز اٹھائی ہے، ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر مزدوروں کا کوئی پرسان حال نہیں، روز مرہ کی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول نہ کرنے سے ملک میں بے پناہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے،، مہنگائی نے ہر بندے کی کمر توڑ دی ہے۔ اشیائے خورد نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ہر طبقے کو متاثر کیا ہے ۔ حکومت فی الفور روز مرہ اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے قومی سطح پر کمیٹی تشکیل دے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے صدور شامل ہوں ، چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جس طرح سیلابی صورتحال اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی کمیٹیاں تشکیل دی جاتی ہیں ایسے ہی مہنگائی جیسی آفت سے نمٹنے کے لیے ہنگامی طور پر کمیٹی تشکیل دی جائے، اس سلسلے میں تاجروں سے بھی تعاون کی یقین دہانی لی جائے ۔
صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پرویز الہی کی گرفتاری کے سلسلے میں جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ قابل قبول نہیں۔ جس طرح بکتر بند گاڑی کے ساتھ مین گیٹ توڑا گیا وہ قابل مذمت ہے ، حکام بالا اس معاملے کے پیچھے کام کرنے والے افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights