پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس کو 8 مہینے 3 دن کے بعد دوبارہ بحال کردیا

شالیمارایکسپریس ٹرین کی بحالی کا افتتاح ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے کیا۔ شالیمار ایکسپریس ٹرین کی بحالی سے مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ، شالیمار ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر خصوصی دعائے خیر بھی کی گئی،، گزشتہ سال بارشوں کے باعث شالیمار ٹرین کو بند کیا گیا تھا ، بحال ہونے والی شالیمار ٹرین 19 کوچز پر مشتمل ہے، جس میں دو (2) عدد اے سی بزنس، ایک (1) عدد اے سی پارلر، دو (2) عدد اے سی اسٹینڈرڈ اور بارہ (11) عدد اکانومی کلاس کے ساتھ ایک (1) عدد بریک وین ایک (1) عدد پاور وین کے ساتھ ایک (1) عدد ریستوران کا کوچ بھی موجود ہے جب کہ ٹرین میں 1198 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے
ٹرین کے لاہور سے کراچی تک ٹوٹل 10اسٹاپ ہوں گے، شالیمار ایکسپریس ٹرین لاہور سے کراچی جاتے ہوئے رائیونڈ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، خانپور، رحیم یارخان، روہڑی، نواب شاہ، حیردآباد اور لانڑھی اسٹاپ کیا کرکے گی۔ جس کا ٹوٹل دورانیہ 17 گھنٹے 45 منٹس ہے، وفاقی وزیر برائے ریلوے و شہری ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کے خصوصی ہدایت پر اس ٹرین کی تمام کلاسز میں یکم مئی 2023 سے 15 مئی 2023 تک ٪20 فیصد رعایت اور 16 مئی 2023 سے 31 مئی 2023 تک ٪10 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے، اب یہ ٹرین فیصل آباد کی بجائے براستہ ملتان ،ساہیوال جایا کریگی ، افتتاحی ٹرین شالیمار ایکسپریس ٹرین میں لاہور سے 942 مسافر روانہ ہوئے جبکہ دیگر سٹیشنوں سے بھی مسافروں کی ایڈوانس بکنگ ہوچکی ہے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights