وزیرآباد میں نالہ پلکھو کے قریب ڈاکوؤں کی کیش وین پر فائرنگ ، 3 افراد جاں بحق ہو گئے

وزیرآباد چناب ٹول پلازہ سے کیش اکٹھا کرکے بینک لے جانے والی کیش وین پر ڈاکووں نے ہلہ بول دیا ، موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے نالہ پلکھو کے قریب جی ٹی روڈ پر کیش وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کیش وین کا ڈرائیور آفتاب اور دو گن مینوں کو گولیاں لگیں ، دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک گن گن مین ہسپتال میں دم توڑ گیا جب کہ ڈاکووں نے کیش وین سے 64 لاکھ روپے لوٹ لیے اور فرار ہو گئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہو گئی
پولیس جائے وقوعہ پر آدھا گھنٹہ تاخیر سے پہنچی ، پولیس نے نجی سیکیورٹی ایجنسی کے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights