عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی

عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی ، اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کا وفد سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں شریک ہو گا جبکہ جماعت اسلامی کا وفد سراج الحق ، جےیوآئی مولانا فضل الرحمان،، ن لیگ اسحاق ڈار ، ایم کیو ایم مقبول صدیقی ، قومی وطن پارٹی آفتاب خان شیر پاؤ، بی این پی اختر مینگل اورباپ پارٹی خالد مگسی سمیت دیگر جماعتوں کے وفود بھی شریک ہوں گے ، آل پارٹیز کانفرنس میں موجودہ سلامتی ، امن و امان کا معاملہ زیر بحث آئے گا جب کہ عدالتی ، اقتصادی، اور سیاسی صورتحال کے معاملے پر متفقہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا، پی ٹی آئی کا وفد اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک نہیں ہو گا

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights