چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے ارشد سلام خٹک کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت پہلی ترجیح ہے

چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے ارشد سلام خٹک کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت پہلی ترجیح ہے، ٹرینوں کی بروقت آمد ورفت میں بہتری کیلیے اقدامات کر رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز کے ہمراہ خان پور تا ملتان اسٹیشن کی انسپکشن کے دورے کے دوران کیا، انھوں نے ہدایت کی ہے کہ پیسنجر سیفٹی پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے اور مسافروں کی سہولیات کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ سی ای او ریلوے نے ٹریک پر کام کرنے والے عملے سے ان کے مسائل دریافت کیے اور مثالی کام کرنے والے آفیشلز کی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے حوصلہ افزائی کی۔ ۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights