مریدکے میں بائیس سال بعد ہاکی کا کھیل دوبارہ شروع ہوگیا

مریدکے میں بائیس سال بعد ہاکی کا کھیل دوبارہ شروع ہوگیا ، شہریوں نے اپنی مدد آپکے تحت خوبصورت ہاکی گراونڈ کی تعمیر مکمل کرلی جس پر پچیس لاکھ روپے کی لاگت آئی اس گراونڈ میں سپر شاہین ہاکی کلب گوجرانوالہ اور گورنمنٹ علی عباس شہید ہائیر اسکنڈری سکول مریدکے کے درمیاں نمائشی میچ ہوا جو سپر شاہین ہاکی کلب گوجرانوالہ نے تین صفر سے جیت لیا . میچ سے قبل ہاکی گراونڈ کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں گورنمنٹ علی عباس شہید ہائیر اسکنڈری سکول مریدکے کے پرنسپل افتخار احمد عبدالشکور کمبوہ عبدلمجید خادم حسین محمد آصف محمد عمران افضل سابق قومی ہاکی کھلاڑی کپتان لیاقت میاں شکیل سٹی پریس کلب مریدکے کے صدر رانا جعفر چئیرمین سپریم کونسل اللہ رکھا عامل چئیرمین میاں عمران الہی جنرل سیکرٹری بابر ہاشمی تنویر حسین طالب اور شیخ شاہد ندیم افتتاحی تقریب میں شرکت کی ،اس موقع پر افتخار احمد اور کپتان لیاقت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا مریدکے ہاکی گراونڈ اپنی مدد آپکے تحت تیار کیا گیا .شرکا کا کہنا تھا کہ ہاکی گراؤنڈ کی تعمیر نوجوان نسل کیلئے صحت مند سرگرمیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگی، شہریوں کو چاہئے اپنے بچوں کو کھیل کے میدان میں بھیجیں

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights