نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کا گوجرانوالہ کا دورہ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا اس دوران نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے سرکٹ ہاؤس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، اعلی سطحی اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب،آئی جی پی سمیت دیگر اعلی افسران بھی شریک تھے جبکہ اجلاس میں ڈویژن بھرکے ضلعی اورپولیس افسران بھی شریک تھے، وزیراعلیٰ پنجاب نے اربوں روپے کی لاگت سے تیار کیے جانے والے 10 بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی ، بے نظیرچوک سے واہنڈو انٹرچینج تک سڑک کو موٹروے سے لنک کرنے کا اعلان کیا گیا،11ارب روپے کی لاگت سے 80 دنوں میں 15کلومیٹرسے زائد سڑک بناکرموٹروے سے لنک کیاجائے گا،راولپنڈی اوراسلام آباد کو ملانے والے وزیرآبادچوک کوبائپاس بنانے کی منظوری دی گئی،ایمن آبادکے قریب ایک ہزارکنال اراضی پر گوجرانوالہ یونیورسٹی بنانے کی منظوری دی گئیجبکہ نیوڈی ایچ کیوہسپتال میں برن یونٹ کے قیام کی منظوری بھی دی گئی،مریدکے اورنارووال سے کرتارپورتک سڑک کی مزیدبہتری اورکشادگی اور گوجرانوالہ حافظ آباد اورشیخوپورہ روڈ کا جلدافتتاح کرنے کااعلان کیا گیا دوسری طرف چنداقلعہ سے عزیزکراس تک 15کلومیٹرتک اندرون جی ٹی روڈکشادہ خوبصورت کرنے اور علی پورچٹھہ تاحافظ آباد روڈ کی تعمیرجلدمکمل کرنے کی ہدایات،اجلاس کے دوران ڈویژن بھرمیں پولیس افسران کوامن و امان کی صورتحال مزیدبہتربنانے کی ہدایت،وزیر اعلی پنجاب نے سول اسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی، وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز اور گوجرانوالہ میڈیکل کالج کا دورہ بھی کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights