9مئی کے واقعات کیخلاف قومی پرچم تھامے مسلم لیگ ن، قومی تاجراتحاد اور مسلم لیگ ن لائیرز کے زیر اہتمام مریدکےمیں ریلی نکالی گئی

مریدکے میں مسلم لیگ ن، قومی تاجراتحاد اور مسلم لیگ ن لائیرز کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی ، ریلی میں مسلم لیگ ن کے ورکرز وکلاء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، شرکا بینرز اور کتبے اُٹھائے ہوئے تھے جن پر پاکستانی فوج سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے ،،سیاسی ،سماجی رہنماؤں نے پاکستان زندہ بعد کے نعرے بھی لگائے
اس موقع پر خطاب کرتے سابق چئیرمین ضلع کونسل ومسلم لیگ ن امیداورقومی اسمبلی رانا احمد عتیق انور ، سابق ناظم ومسلم لیگ ن کے امیدوار پنجاب اسمبلی چوہدری ارشد ورک ، چوہدری انعام ورک مرکزی انجمن تاجران ریانپورہ کے صدر حاجی سلیم بھٹی، مسلم لیگ ن تحصیل فیروزوالہ لائیرز فورم کے صدر چوہدری اورنگزیب ریحان ایڈووکیٹ اور دیگر کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے پاکستان کے دشمن کئی روپ دھار کر میدان میں آچکے ہیں، قوم کو ایک پیج پراکٹھا ہونا ہوگا ،اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو بتانا ہوگا بائیس کروڑ پاکستانی اپنی پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں
قومی تاجر اتحاد اور سٹی پریس کلب مریدکے کے صدر رانا جعفرچئیرمین میاں عمران الہی چئیرمین سپریم کونسل اللہ رکھا عامل جنرل سیکرٹری بابر شکیل ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کو فوجی املاک اور دیگر اداروں پر جو حملے کئے گئے دشمن کبھی سوچ بھی نہیں سکا آج ہماری صفوں میں چھپے دشمنوں کو پہچاننا ہوگا اور دشمن کو پیغام دینا ہوگا یہ ملک کلمہ طیبہٰ کے نام پر بنا پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights