شہداءہمارے ہیرو ہیں اور ان کی تکریم پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے شرپسندوں نے 9 مئی کو ریڈ لائن کراس کی ان کے لئے کوئی معافی نہیں ہے۔جناح کنونشن سینٹر میں تحفظ شہداء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا انہیں اس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کیونکہ آج ہم شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں ۔ یہ وہ شہداءہیں جنہوں نے پاکستان کی مٹی اور اس وطن کے دفاع کے لئے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔وزیراعظم نے کہا شہداءہمارے ہیرو ہیں اور ان کی تکریم پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ 86 ہزار سے زائد قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن و استحکام آیا مگر جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ کبھی نہیں بھلایا جا سکتا ،یہ ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔شہباز شریف نے کہا تحریک انصاف کے شرپسندوں اور ا سکے سربراہ عمران خان نے جس طرح لوگوں کو مشتعل کیا سب کچھ ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ، لاہور میں جناح ہاوس کی بے حرمتی کیوں کی گئی جس کا ماسٹر مائنڈ عمران خان تھا وہ خود کو بری الزمہ قرار نہیں دے سکتا
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بقا شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہے ، جب تک جان میں جان ہیں اس ملک کا جھنڈا مل کر سر بلند کرے گے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights