شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما افتخار طیب نے یوم تکبیر کانفرنس کا انعقاد کیا

شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما افتخار طیب نے یوم تکبیر کانفرنس کا انعقاد کیا ، جس میں سابق صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود ، میاں تیمور ، شیخ ناصر اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، تقریب میں یوم تکبیر کا کیک کاٹا گیا اور پاک فوج کے حق میں ریلی بھی نکالی گئی ریلی میں موجود شرکاء نے پاک فوج زندہ آباد کے خوب نعرے لگائے
اس موقع پر میاں خالد محمود نے ڈاکٹر عبد القدیر خان ، میاں نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ایٹمی قوت ہیں نواز شریف نے پاکستان کے دشمن بھارت کے مقابلے میں ایٹمی دھماکے کرکے ایک آزاد خودمختار ریاست کی بنیاد رکھی اور تمام عالمی دباؤ کو مسترد کر دیا ایٹمی پروگرام میں ذوالفقارعلی بھٹو شہید ڈاکٹر عبد القدیر خان مرحوم ڈاکٹر ثمر مبارک مند کا بڑا ہاتھ ھے پوری قوم انھیں سلام پیش کرتی ھے

شرکا کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ھے، 9مئی کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ھے پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights