شیخوپورہ میں جماعت اہلسنت پاکستان کی مجلس شوریٰ کا سالانہ اجلاس ہوا

شیخوپورہ میں جماعت اہلسنت پاکستان کی مجلس شوریٰ کا سالانہ اجلاس ہوا ، جس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے ، مرکزی امیر جماعت اہلسنت پاکستان پروفیسر پیر سید مظہر سعید کاظمی پیر محمد خالد سلطان الحاج مولانا امجد چشتی الحاج مولانا حافظ احمد عبدالستار نوشاہی پیر رضا اکرم بغدادی اور دیگرز علماء مشائخ نے شرکت کی ، اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت پاکستان کے رہنماؤں نے سانحہ 9مئی کی بھر پور مزمت اور جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا جبکہ پاک فوج اور سپریم کورٹ آف پاکستان کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا
مقررین نے کہا کہ دوہزار سے زائد علماء ومشائخ اور سجادہ نشین کی طرف سے حکومت اوراسلامی ممالک کے سربراہان کو او آئی سی کا فوری اجلاس بلانے کے لئے خط لکھا جارہا ہے جب کہ ملک بھر کے اضلاع اور تحصیلوں میں اگلے ہفتے ملکی حالات کی سنگینی پر سیمنار منعقد کئے جائیں گے، اس سلسلے میں چار لاکھ علماء مشائخ سجادہ نشین اور عوام کا مینار پاکستان پر اکٹھ کیا جائے گا

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights