دھان کے کاشتکار فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے لئے منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں

رواں سال صوبہ پنجاب میں دھان کی فصل کی کاشت کا ہدف 50 لاکھ ایکڑ مقررکیا گیا ہے جب کہ دھان کا پیداواری ہدف49 لاکھ40 ہزار ٹن مقرر کیا گیا ہے، کاشتکاروں کودھان کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت منتخب منظور شدہ اقسام کے تصدیق شدہ بیج پر سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے،،دھان کے کاشتکار فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے لئے منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں، ترجمان محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران صوبہ پنجاب میں دھان کے زیر کاشت رقبے میں 6.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
دھان کی منظور شدہ دہ اقسام میں باسمتی اقسام پر (20کلوگرام) فی بیگ پر 1500روپے اورغیر باسمتی اقسام پر 1000روپے سبسڈی دی جارہی ہے، ترجمان محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ کاشتکار دھان کی غیر ممنوعہ اقسام ہر گز کاشت نہ کریں۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights