گوجرانوالہ میں دودھ جیسی بنیادی خوراک کی طلب کو پورا کرنے کے لیے جانوروں میں ہارمونل تبدیلیوں والی ممنوعہ ادویات کے انجیکشنز کا رحجان زور پکڑتا جا رہا ہے

دودھ کا شماراُن غذاؤں میں شامل ہے جس کا استعمال انسان کی پیدائش سے لے کربڑھاپے تک ضروری سمجھا جاتا ہے ، دودھ میں کیلشیم ، پوٹاشیم ، پروٹین اوربہت سے وٹامنز شامل ہوتے ہیں اور یہی غذائی اجزاءانسانی ہڈیوں کی مضبوطی،پٹھوں کی نشونما،اور جسم کو توانائی فراہم کرنے کے لیے روزانہ کی بنیادوں پر بھی درکار رہتے ہیں لیکن گوجرانوالہ میں دودھ جیسی بنیادی خوراک کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لیے جانوروں میں ہارمونل تبدیلیاں پیدا کرنے والی ممنوع ادویات کے انجیکشنز لگانے کا رحجان زور پکڑتا جا رہا ہے جس سے دودھ کی مقدار تو زیادہ حاصل ہو جاتی ہے لیکن یہ ادویات بھینسوں اوربکریوں کے لیے انتہائی مضر صحت بھی ہے اور نسل انسان میں بھی کینسر،گھٹیا اور ہارمونز کے مسائل جیسی بیماریوں کا موجب بن رہی ہے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights