آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ، تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے بری امام میں سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی کی سربراہی میں 182 پولیس افسران واہلکار اور خواتین پولیس نے حصہ لیا جب کہ سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس ٹیمیں بھی موجود تھیں، آپریشن کے دوران 300 گھروں کو چیک کیا گیا، اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 175 مشکوک افراد کو تھانوں میں منتقل کیا، گرفتار افراد کے خلاف کوئی شناخت نہ ہونے پر 14 فارنر ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد شہر میں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights