منڈی بہاوالدین چلڈرن اسپتال روڈ پر میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی کی واردات کے دوران 2 مسلح ڈاکو 40 ہزار کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے

منڈی بہاوالدین گورنمنٹ چلڈرن اسپتال روڈ پر واقعہ بیسٹ فارمیسی پر دو موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکووں جو کہ نقاب پوش تھے اندر داخل ہوئے اور جدید اسلحہ کی نوک پر 5 منٹ میں 40 ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے، ڈکیتی کی واردات کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو میڈیکل اسٹور میں داخل ہوئے اور ایک مسلح ڈاکو دروازے پر کور کر کے کھڑا ہوگیا اور کیش کاونٹر سے نقدی نکال کر فرار ہوگئے تاہم پولیس تھانہ سٹی موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights