سمبڑیال میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلی نکالی گئی ، کارکن کون بچائے گا پاکستان، عمران خان ،امپورٹڈ حکومت نا منظور اوروزیراعظم عمران خان کے نعرے لگاتے رہے

سمبڑیال میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلی نکالی گئی ، ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکلیں ، گاڑیاں اور ٹریکٹر ٹرالیاں شامل تھیں ، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلی کی قیادت مرکزی رہنما برگیڈیر ر چوہدری محمد اسلم گھمن اور ضلعی جنرل سیکرٹری عظیم نوری گھمن نے کی ، کپتان کے کھلاڑی پُرجوش انداز میں کون بچائے گا پاکستان، عمران خان ،امپورٹڈ حکومت نا منظور اوروزیراعظم عمران خان کے نعرے لگاتے رہے
پی ٹی آئی کارکنوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے. مقررین کا کہنا تھا کہ شدید سردی اور بارش میں ہزاروں کارکنوں کا ریلی میں شریک ہونا اس بات کا ثبوت ہے ، سمڑیال پی ٹی آئی کا گڑھ ہے، شرکا نے ملک میں فوری طور پر الیکشن کرانے ، فواد چوہدری کو فوری طور پر رہا کرنے اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights